ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کی جانکاری نہیں: بی سی پاٹل

بارش کی وجہ سے فصلوں کے نقصان کی جانکاری نہیں: بی سی پاٹل

Sun, 18 Oct 2020 11:34:43    S.O. News Service

میسورو،18؍اکتوبر (ایس او نیوز) ریاستی وزیر زراعت بی سی پاٹل نے ایک حیرت انگیز بیان دیا ہے کہ شمالی کرناٹک علاقہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے بھی زیادہ عرصہ سے جاری بارش کی وجہ سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے تعلق سے انہیں جانکاری نہیں ہے۔ یہاں محکمہ زراعت کے افسروں کے ساتھ طلب کردہ اجلاس کے بعد بی سی پاٹل نے یہ بیان دیا اور کہا کہ شمالی کرناٹک میں بارش سے فصلوں کو ہوئے نقصان کے تعلق سے تفصیلی جانکاری نہیں ملی ہے۔ اس سلسلہ میں سروے شروع کیا جارہا ہے جس کے بعد ہی مکمل جانکاری حاصل ہوگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بد عنوانیوں کے الزامات کا ریاستی اسمبلی کے ضمنی انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس سلسلہ میں ضلع نگراں کار وزیر ایس ٹی سوم شیکھر نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو ڈی کے شیوکمار کو بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینا چاہئے۔ انہو ں نے امید ظاہر کی کہ منی رتنا کی جانب سے راجا راجیشوری نگر حلقہ میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کے پیش نظر وہ جیت جائیں گے۔


Share: